صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم میناخان آفریدی کا ضلع خیبر کے مختلف کالجز کا دورہ

27

پشاور،22 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم میناخان آفریدی نے ضلع خیبر کے مختلف کالجز کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر کو کالجز کے پرنسپلز نے کالجوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔تحصیل باڑہ اور جمرود کے کالجز کو درپیش مشکلات اور مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ تمام کالجز کی سولرائزیشن کرینگے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ توجہ ان کالجز پر دینگے جہاں سہولیات کا زیادہ فقدان ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ معیاری تعلیم اور تعلیمی نظام میں اصلاحات لائینگے، کالجز میں ایسے پروگرام متعارف کرینگے جسکا مارکیٹ میں سکوپ ہو اور مارکیٹ اورینٹیڈ ہو تاکہ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے بعد بیروزگار نہ رہیں۔