فیصل آباد؛ عالمی یوم خواتین پر  کلیم شہید سپورٹس کمپلکس میں سپورٹس گالا  کا انعقاد

4

فیصل آباد، 8 مارچ (اے پی پی ): عالمی یوم خواتین کے  حوالے سے کلیم شہید سپورٹس کمپلکس میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ،سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء نے  سپورٹس گالا میں شرکت کی ۔

اس موقع پر وویمن پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کی رسہ کشی کی ٹیموں کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں وویمن  پنجاب پولیس کی ٹیم نے وویمن ٹریفک پولیس کی ٹیم کو شکست دے دی ۔ سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ خواتین نے ثابت کیاکہ وہ ہر میدان میں سب سے آگے ہیں، فیصل آباد پولیس نے ہمیشہ سے ہی عورتوں کی جان و مال کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے ناقابل فراموش رہا ہے، بین الاقوامی عورتوں کے دن پر، ہم سب کو عورتوں کے کردار کی قدر و قیمت کو سراہنے کا وقت ہے۔

سپورٹس گال میں  سٹی ٹریفک پولیس مقصود احمد لون ،اے ایس پی پیپلز کالونی زینب خالد ،ایس ایچ او وویمن مدیحہ ارشاد، انچارج تحفظ سنٹر گلناز خالد نے شرکت کی۔