فیصل آباد،5 مارچ(اے پی پی ):چلڈرن ہسپتال میں غذا کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک اورسیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ واک اور سیمینار کا انعقاد شعبہ جگر،معدہ،آنت،اور نیوٹریشن کی ہیڈ ڈاکٹر نگینہ شہزادی کی زیرنگرانی ہوا۔جس میں ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈی ایم ایس ،زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ،ڈاکٹرز ماہر غذائیت ،نرسز،بچوں کے والدین شریک ہوئے۔
شرکاء نے غذائی قلت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور غذائی قلت سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا، بچوں کو صحت مند رکھنے کیلئے تدابیر بتائی اور انکی غذا کو پورا رکھنے کیلئے بتایا گیا۔