چیئرمین پی سی بی کا  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،سہولتوں کا جائزہ لیا

0

اسلام آباد، 06 مارچ (اے پی پی ):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصبح راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

 محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا اور سٹیڈیم کو عالمی معیار کا سٹیڈیم بنانے کے لیے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں  نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے انکلوژر میں سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں اور کہا کہ اسٹیڈیم کی عارضی نشستوں کی بجائے مستقل نشستیں لگانے کا بندوبست کیا جائے،گراؤنڈ کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے محسن نقوی کو بریفنگ دی، اس موقع پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھے۔