پشاور، 22مارچ(اے پی پی): ترجمان ریسکیو 1122 پشاور، بلال فیضی نے عوام کو پاکستان 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو یہ دن بہت مبارک ہو، آج ہی کے دن دو قومی نظریے کے مطابق مسلمانوں کے لیے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اے پی پی سےخصوصی گفتگو میں بلال فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 اس اہم دن کے موقع پہ یہ عہد کرتی ہے کہ قائدا اعظم کے افکار کام کام اور بس کام پر عمل کر کے عوام الناس کو دن رات خدمات فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے اور یہ سلسلہ انشاءاللہ آگے مستقبل میں بھی جاری و ساری رہے گا۔