قصور،21مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد نے پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح چھانگامانگا جنگل میں پودالگاکر کر دیا ہے ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ملک صہیب احمدبھرتھ نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے،ہرشہری،درخت لگائیں پاکستان کیلئے مہم کو کامیاب بنائے،فضائی الودگی،ماحولیاتی الودگی و گرین ہاوس گیسسز کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اورآنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے زمین کا درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں کنٹرول میں رہے گی، پنجاب حکومت شجرکاری کرنے اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے،موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے،چھانگامانگا جنگل بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے اِس عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کی سڑکوں کے اطراف میں محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر پودے لگائیں گے۔
صوبائی وزیر نے انتھک محنت اور لگن سے چھانگا مانگا جنگل میں ایک ریکارڈ شجرکاری کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، انتظامی و ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔