محمد اسحاق ڈار نے باضابطہ طور پر وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا

24

 

 

اسلام آباد،12مارچ  (اے پی پی):محمد اسحاق ڈار نے باضابطہ طور پر پاکستان کے 39 ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وزیر خارجہ کو وزارت خارجہ آمد پر منگل کو سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی اور وزارت کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ کو سیکرٹری خارجہ اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ترجیحی شعبوں پر بریفنگ دی۔