اسلام آباد، 12 مارچ (اے پی پی): شیزہ فاطمہ خواجہ نے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ منگل کو وزارت آمد پران کا استقبال سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن حسن ناصر جامی، آئی ٹی وزارت کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی اور وزارت آئی ٹی کے دیگر اعلیٰ حکام نے کیا جبکہ شیزہ فاطمہ خواجہ کو وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ماتحت محکموں کے کاموں اور منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔











