محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیزآندھی اور بارش کی پیشگوئی

0

اسلام آباد،28مارچ(اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، شمالی /شمال مشرقی بلوچستان،خطہ پوٹھوہار، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پاراچنار 13،ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 11، سٹی 09)، دیر (بالائی 11، زیریں 02)، بنوں 08، چراٹ، چترال 07، باچا خان ایئرپورٹ 05، پشاور (ایئرپورٹ 05، سٹی 04)، دروش، میرکھانی 03،مالم جبہ، پٹن، مردان 02، سیدو شریف 01،بلوچستان: ژوب 10، کوئٹہ (شہر، سمنگلی 02)، بارکھان 01، پنجاب:چکوال 09، بھکر 08، کروڑ( لیہ)05، راولپنڈی (چکلالہ05، کچہری، شمس آباد03)، اسلام آباد (ایئرپورٹ 05، زیرو پوائنٹ 03، بوکرا 02، گولڑہ، سید پور 01)،مری 04، اٹک، جہلم، جوہر آباد، منگلہ 02، جھنگ، نور پور تھل، سرگودھا 01، کشمیر: راولاکوٹ06، گڑھی دوپٹہ 01، مظفر آباد(سٹی، ایئر پورٹ 01)،گلگت بلتستان:استور 05، بگروٹ، اسکردو 02، گلگت اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد 42،مٹھی 41، چھور، ٹنڈو جام،حیدر آباد،پڈعیدن اور سکرنڈ میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔