ملتان؛یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل

0

ملتان،28 مارچ(اے پی پی):یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور سی پی او صادق علی ڈوگر کا روٹس کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بریفنگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے 21 رمضان المبارک کے حوالے سے سیکورٹی پلان کی بھی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی،سیوریج اور لائٹنگ کے مثالی انتظامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجالس اور روٹس پر خصوصی کیمپ قائم کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عزاداروں اور لائسنسداران کے مطالبات پر پیچ ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

 سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا پولیس اور سیکورٹی فورسز 21 رمضان المبارک پر مکمل چوکس رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنیوالوں سے اپنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔