وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے ،امن و امان اور سکیورٹی  کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

0

اسلام آباد،28مارچ  (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے۔کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔اس موقع پر  سی سی بی او پشاور اور دیگر حکام موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوامیں  امن و امان اور سکیورٹی  کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلی آفس میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی  جائے گی۔اس موقع پر وزیر داخلہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ  کریں گے اور ایف سی ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے۔