ملتان؛وزیراعلی پنجاب نگہبان رمضان پیکج کامیابی سے جاری،2 لاکھ سے زائدحقداروں تک راشن بیگ پہنچادیے گئے

45

ملتان، 24 مارچ(اے پی پی):وزیراعلی پنجاب نگہبان رمضان پیکج شہر اولیاء میں کامیابی سے جاری ہے،2 لاکھ 35 ہزار سے زائد حقداروں تک نگہبان راشن بیگ پہنچادیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے راشن بیگ پیکنگ کے گودام کا دورہ کیا اور راشن بیگز کی پیکنگ،سٹاک اور ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بریفنگ  دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتے میں 3 لاکھ 37 ہزار مستحقین تک انکا حق پہنچایا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کی شبانہ روز محنت سے ریکارڈ مدت میں 70 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مستحق افراد کی آن لائن سسٹم کے تحت تصدیق کرکے انکے گھروں تک راشن پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا ،گھی ،بیسن سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔