ملتان؛ کمشنر کی حرم گیٹ سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

35

ملتان،13 مارچ( اے پی پی ):کمشنر مریم خان نے ڈی سی رضوان قدیر کے ہمراہ حرم گیٹ سلنڈر دھماکہ کے زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے برن یونٹ، نشتر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، پھول پیش کئے۔کمشنر مریم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لواحقین و مریضوں کی ہر طرح کی امداد کے احکامات دیے ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں حکومت و انتظامیہ آپ کی ساتھ ہے۔مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی، ایم ایس نشتر ہسپتال نے بریفننگ دی۔ قبل از ایں کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان ، ڈی سی رضوان قدیر  رات گئے حرم گیٹ سلنڈر دھماکہ میں جانبحق افراد کے گھر گئے۔ لواحقین سے اظہار تعزیت  کی اور ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کروائ۔کمشنر مریم خان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سلنڈر  واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو لواحقین کیلئے کھانے، رسم قل کے مکمل انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دی گئ ہیں۔

اس موقع پر کمشنر مریم خان نے ایم ڈی واسا کو موقع ہر پہنچ کر علاقے میں گثروں کے ڈھکن تبدیل کروانے کا حکم بھی دیا جس پر گٹروں کے ڈھکن تبدیل کردیے گئے۔