ملتان، 23 مارچ (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام 23 مارچ کی مناسبت سے یوم پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان محمد اختر منڈھیرہ نے کی۔ ریلی پی ایچ اے آ فس تا ایم ڈی اے چوک تک نکالی گئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے۔ریلی کے دوران فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرہ نے کہا کہ یوم پاکستان منانے کا مقصد عظیم دن کو یاد کرنا ہے۔ جس دن قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ نوجوان نسل کو باور کرانا ہے۔ کہ کتنی قربانیوں کے بعد ہمیں یہ پیارا وطن حاصل ہوا۔ اور ان میں وطن سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانا اس لیے بھی اہم ہے۔کہ اس دن کو اور ان قربانیوں کو فراموش نہ کیا جائے۔خدا تعالیٰ پاکستان کو قائم و دائم رکھے۔ اور اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔آ مین