لاہور 18 مارچ:( اے پی پی )پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی, صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پیر کے روز یہاں سکھ گوردوارہ پر بںندھک کمیٹی کے دس ممبران کے ہمراہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر علی چیک پوسٹ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسطرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ یاتریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئےماہ اپریل میں ” بیساکھی میلہ اور گردواروں کے امور بارے میڈیا نمائندگان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسی سال تین گوردواروں کو فعال کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں سکھ میرج ایکٹ پاس کرایا تھا اور اب بہت جلد صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد لاگو کروائیں گے۔ رمیش سنگھ نے کہا کہ پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نوٹیفائی ہو چکی ہے، دس رکنی کمیٹی اپنے تمام تر امور کی جوابدہ ہو گی تاہم گوردواروں کے معاملات کو بخوبی چلا نے کے لئے کمیٹی کا سیکرٹریٹ بنانے جا رہے ہیں ۔ رمیش سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ گوردواروں کی زمینوں پر قبضے ختم کرائیں گے اور سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کے خصوصی ٹرینیں چلای جایں گی۔ سکھ یاتریوں کی رہائش کے لیے گوردواروں میں جگہ بنائی جائے گی۔ رمیش سنگھ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین طے شدہ پروٹوکول کے تحت ویزے جاری کئیے جائیں گے جبکہ حکومت پاکستان نے بیساکھی میلہ تقریبات کے انعقاد کے لئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ یاتری 13 اپریل کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ یاتریوں کو پاکستان میں قیام، طعام، میڈیکل کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ رمیش سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کے احکامات دے رکھے ہیں اور امید ہے کہ خصوصی ٹرین سے سکھ یاتریوں کی گورودواروں کی یاترا آسان ہو جاے گی۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ بھارتی سکھ یاتریوں کا لاہور میں قیام بڑھا کر دو روز کر رہے ہیں۔ مقامی سکھ یاتریوں کے لے کرتار پور میں پانچ ڈالر فیس ختم کر رہے ہیں جبکہ دس رکنی سکھ انٹرنیشنل ایڈوازری کونسل بنا رہے ہیں اور ایڈوازری کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جاے گا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا لاہور میں مرکزی دفتر بنایں گے تاہم یہ اقدام قابل فخر ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی خاتون کمیٹی کی جنرل سیکرٹری بنی ہے تاہم چاروں صوبای دارالحکومتوں میں کمیٹی کے سب آفس بنایں گے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سکھوں کی زمینوں پر قبضے ختم کروایں گے جبکہ بیساکھی تہوار سے سکھ میرج ایکٹ کو لاگو کر نے کے لئے کوشاں ہیں ۔رمیش سنگھ اروڑہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنی وزارت کا پانچ سالہ روڈ میپ بنا رہے ہیں تاکہ ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ پہلی بار سکھ کمیونٹی کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کے دنیا بھر میں مثبت پیغام دیا گیا ہے جبکہ تمام وفاقی،صوبائی اور ضلعی ادارے ایک پیج پر ہیں۔ رمیش سنگھ نے مزید کہا کہ نانک شاہی کیلنڈر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کی سیوا کرنا ہمار فرض ہے ، اور ہم اپنا فرض بخونی سر انجام دیں گے۔