وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

30

 

اسلام آباد ، 2مارچ ( اے پی پی ):وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار میاں محمد شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ۔

اسپیکر نے وزارتِ اعظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد دی۔ وزارت عظمیٰ کا انتخاب قومی اسمبلی کے کل بروز اتوار دن 11 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔