نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سمیت سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

48

 

لاہور، 02 مارچ(اے پی پی): نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سمیت سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاسٹر عمران افضل، شوکت عاشق، کلیم یونس، غلام رسول و دیگر بھی  وفد میں شامل تھے

آئی جی پنجاب  نے وفد کو بتایا کہ پولیس میثاق سنٹرز کے قیام سے اب تک 40 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ پنجاب اقلیتوں کے حوالے سے محفوظ ترین صوبہ ہے۔اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے میثاق سنٹرز کے قیام سمیت پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مسیحی سمیت اقلیتی کمیونٹی کے پولیس افسران اور اہلکار پنجاب پولیس میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں

پنجاب پولیس اقلیتوں کے تمام مقدس پروگراموں، مذہبی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ جڑانوالہ سانحہ کے بعد پنجاب پولیس نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ میثاق سنٹرز کا مسیحی افسران پر مشتمل عملہ ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کر رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک دوسرے کے ساتھ سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا ۔

ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی آپریشنز اسد اعجاز ملہی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا ملاقات میں موجود تھے ۔