وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہائوس آمد، مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

4

اسلام آباد،4مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچےتومسلح افواج کے دستےکی جانب سےانہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔پیر کو ایوان صدر میں حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہائوس پہنچے تو مسلح افواج پاکستان کے دستے  نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، ا وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف   سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا۔