لاہور20مارچ:( اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کم آمدن افراد کے لئےایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب کے 6 شہروں میں فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت لاہور ,ملتان , فیصل آباد ، سیالکوٹ ،سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے عوام کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گھروں کے لئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔ شہروں میں عوام کی سہولت کے لئے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے ،اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا ۔جہاں شہروں کے اندر زمین دستیاب ہے وہاں شہروں کے اندرہاوسنگ سکیم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر لینڈ مارک منصوبہ ہو گا ۔ لوگ بخوشی رہائش اختیار کریں۔ بورڈ آف ریونیو نے 17سائٹس کی نشان دہی کی ہے جن کی پڑتال کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ،خزانہ،کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی PHATA، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب افورڈایبل، ہاؤسنگ پروگرام اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔