لسبیلہ،23 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے حلقہ انتخاب میں یوم پاکستان کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں یوم پاکستان کی تقریبات ملی جوش وجذبے سے منائی گئی۔
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ضلع لسبیلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں کمشنر لسبیلہ ، میونسپل چیئرمین سمیت سرکاری محکموں کے افسران اور اسکولوں کے طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء قومی پرچم بینر اور پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر چیرمین میونسپل کمیٹی سید سومار شاہ کاظمی کی قیادت میں پروقار ریلی کا انعقاد ہوا۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔