پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس کی قدر کریں اور اس سے پیار کریں؛ شواز بلوچ

20

لاہور، 23 مارچ(اے پی پی): لیفٹیننٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) شواز بلوچ نے 23 مارچ کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دیں ہیں ہمیں ان کو اس نگاہ سے دیکھنا چاہیے کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ہمیں اس ملک اور اس میں موجود ان تمام قدرتی نعمتوں اور وسائل کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ اس دنیا میں ہماری شناخت یہ ملک ہے۔

شواز بلوچ نے کہا کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں اس لیے ہماری نئی نسل کو چاہیے کہ اس ملک کی قدر کریں اور اس سے پیار کریں۔