پشاور، 18مارچ(اے پی پی): الیکشن کمیشن پشاور میں سینیٹ انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو کل تک مکمل کر لیا جائیگا۔
الیکشن کمیشن پشاور کے ترجمان سہیل احمد کے مطابق کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی جبکہ ان اپیلوں پر فیصلہ 25 مارچ تک کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی حتمی فہرست ۲۶مارچ کو جاری کی جائیگی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لے سکیں گے۔
ترجمان سہیل احمد نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیئے مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جنرل نشستوں کے لئے 25 امیدواروں ، خواتین کے لئے 7 اور ٹیکنوکریٹس کے لئے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں