پینسٹھ کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی 11ویں برسی منائی گئی

18

اسلام آباد، 18 مارچ(اے پی پی ): 1965 کی جنگ کے ہیرو محمد محمود عالم جنہیں ایم ایم عالم کے نام سے جانا جاتا ہے کی 11ویں برسی پیر کو منائی گئی۔پاک فضائیہ کے لیجنڈری جنگی ہیرو ایم ایم عالم نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا اور فضائی لڑائی میں مجموعی طور پر نو جنگی طیارے مار گرائے۔

 انہیں ‘‘ستارہ جرات’’ اور بی اے آر میڈل سے بھی نوازا گیا۔ وہ 2013 میں آج کے دن 77 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔