خانیوال, 05 مارچ(اے پی پی (:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب مستحقین کو”نگہبان رمضان پیکج “کی فراہمی جاری ہے – ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے راشن کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں راشن تقسیم کرایا اس موقع پر رمضان پیکج دہلیزپر ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو دعائیں دیں-ڈپٹی کمشنر نے جناح لائیبریری میں واقع ضلع کے مرکزی پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور راشن کی پیکنگ معیار چیک کیا-وسیم حامد سندھو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ “نگہبان رمضان پیکج” میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے راشن دینے سے قبل تھیلوں پر چسپاں کیو آر کوڈ کے زریعے بھی ڈیٹا ویریفائی کیا جاتا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، نادرا ڈیٹا کے تحت نادار افراد منتخب کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر رمضان بازار لگانے کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے۔