کنٹریکٹرز کو پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز مئی کے دوسرے ہفتے کی بجائے 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے,خواجہ سلمان رفیق

0

لاہور,28 مارچ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز کے حوالہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹرز کا معاملہ 11 مارچ کو علم میں آیا۔ 12 مارچ کو ہی محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ پی آئی سی کا تفصیلی دورہ کیا اور کنٹریکٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔کنٹریکٹرز کو پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز مئی کے دوسرے ہفتے کی بجائے 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اس وقت پی آئی سی میں دو شفٹوں میں کام چل رہا ہے۔ پی آئی سی میں مریضوں کیلئے مشکلات نا قابل برداشت ہیں۔  آپریشن تھیٹرز پر پیش رفت کو فاسٹ ٹریک پر مانیٹر کر رہے ہیں۔