ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کے علاج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔صوبائی وزیر صحت

0

لاہور, 25 مارچ( اے پی پی ):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرقیادت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ افیسر عبدالحق بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حماد الرب موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور دورہ گوجرانولہ، گجرات اور راولپنڈی کا ایکسپیریئنس شیئر کیا۔سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ری ویمپنگ منصوبوں بارے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کے علاج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان بھی ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کروانے میں اپنا موئثر کردار ادا کریں ہسپتالوں کے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ادویات کی عدم دستیابی، ڈاکٹرز کی غیر حاضری اور مریضوں کے علاج میں ایک فیصد بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔سپیشل سیکرٹری کو روزانہ کی بنیاد پر ری ویمپنگ منصوبے کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔