ملتان،19 اپریل(اے پی پی):جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں آگاہی ریلی نکالی گئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے صدارت کی۔ریلی میں ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر،سیکشن افسر احمد رضا اور افسران نے شرکت کی ۔فواد ہاشم ربانی نے کہا جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور کہا ہر طبقہ فکر اور سول سوسائٹی کو ڈینگی لاروے کی تلفی مہم میں شریک ہونا چائیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے خلاف اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا شہر اولیاء میں ڈینگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی ہے اور کہا ایک ماہ میں 3 سو سے زائد نوٹس جاری کرکے درجنوں عمارات کو سربمہر کیا گیا ہے اور کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے خصوصی وارڈ بھی قائم کئے گئے ہیں۔