قصور،10اپریل (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں میں ادا کی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی عید الفطر پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد۔اِس موقع پر سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے کہاکہ اُن بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کر تے ہیں جنہوں نے ملک کے امن و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا‘عید پر ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں،انشاء اللہ ہماری محنت ومشقت ملک وقوم کی زندگی میں معاشی بہتری کی عید لائے گی۔











