لاہور، 10 اپریل (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عید الفطر کی نماز بادشاہی مسجد لاہورمیں ہزاروں لوگوں کے ساتھ ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نماز عید کے بعد بادشاہی مسجد کے خطیب اور دوسرے لوگوں سے بھی عید ملے۔بعد ازاں،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان عید کے روز گورنر ہاؤس میں موجود ڈیوٹی پر تعینات سرکاری ملازمین سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی ۔











