ضلعی انتظامیہ کا عدالتی احکامات پر غیر قانونی قبضہ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن

0

خیرپور،24اپریل(اے پی پی) ضلعی انتظامیہ کا عدالتی احکامات پر غیر قانونی قبضہ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ، قبرستان پر بنائی گئی عمارتیں گرا دی گئیں۔ ضلع انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بھاروں شاہ قبرستان پہنچی جہاں قبضہ کرکے بنائی گئی عمارتیں مسمار کردی گئیں۔ کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خیرپور غلام نبی کر رہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی تعمیرات ہوگی اس کو گرا دیا جائے گا۔آج سے آپریشن شروع کیا گیا ہے جو جاری رہے گا۔ بھاروں شاہ قبرستان میں قائم 4 غیر قانونی تعمیر عمارتوں کو گرایا گیا ہے۔عدالتی احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ آج کا آپریشن بھی عدالت کے احکامات کے مطابق کیا گیا ہے۔