وہاڑی،22 اپریل (اے پی پی ):ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر وہاڑی میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کی سیمینار کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں کیا گیا ورلڈ ارتھ ڈے کا تھیم ”پلاسٹک سے پاک زمین ” تھا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال انسانی و حیوانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے پلاسٹک کے بے شمار نقصانات ہیں پلاسٹک بیگز سے چھٹکارہ حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے 5جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی عوام کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کو ترجیح دیں شہری زمین اور قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پلاسٹک کی اشیاء کا استعمال ترک کریں پلاسٹک بیگز کا بے جا استعمال زمینی، فضائی اور آبی آلودگی کا باعث بنتا ہے پلاسٹک بیگز زمین میں جا کر تلف نہیں ہوتے بلکہ کئی سال تک اپنی اصل حالت میں موجود رہتے ہیں پلاسٹک بیگز کا خاتمہ قومی فریضہ سمجھ کر کرنا ہے پلاسٹک بیگز کا خاتمہ کرکے ہم اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک، صاف ستھرا ور پاکیزہ بنا سکتے ہیں پلاسٹک بیگ کے خاتمہ سے ملک سرسبز و شاداب ہو گا او ر ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران اور دیگر طبقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔