وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے آئی جی آزاد جموں کشمیر کی ملاقات

65

 

اسلام آباد،23 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔انسپکٹر جنرل نے وفاقی وزیر کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے وفاقی وزیر کو پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے عملی اصلاحات متعارف کرانے سے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر پولیس سے متعلق مسائل پر آئی جی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے انسپکٹر جنرل کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کشمیر و گلگت افئیرز رفیق جواد ملک و دیگر بھی موجود تھے۔