پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ایک ہزار ای بائیکس اور 19ہزار پٹرول بائیکس فراہم کرے گی, ڈپٹی کمشنر خرم پرویز

25

رحیم یار خان24 اپریل ، (اے پی پی):وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے یوتھ انیشیٹو کے تحت پنجاب حکومت کا طلباء و طالبات کو موٹر بائیکس فراہمی کے لیے  اقدامات جاری ہیں  ۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت اجلاس میں طلباء وطالبات کو حکومت پنجاب کے پروگرام سے آگہی کے اقدامات کا جائزہ  بھی لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویزنے اس  موقع    پے    بات   کرتے ہوئے   کہا کہ ماحول دوست ای بائیک کی طلباء وطالبات کو فراہمی پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ہے ،پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان، فیصل آباد،بہاولپوراور راولپنڈی  ڈویژن کے 20ہزار طلبہ میں بائیکس تقسیم کی جائیں گی،آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 29اپریل مقرر کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے مزید    کہا کہ پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ایک ہزار ای بائیکس اور 19ہزار پٹرول بائیکس فراہم کرے گی ، طلبہ کو سہولت دینے کے لئے ڈاؤن پیمنٹ اور اقساط کی مد میں ایک ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی،کامیاب درخواست گزاروں کو 24 ماہانہ اقساط میں ادائیگی کرنا ہو گی۔

 انہو ں نے کہا   کہ ضلع میں ای بائیک کی تیاری کے لئے یونیورسٹی اپنے طلباء کو موٹیویشن فراہم کرے، ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ایکو الیکٹرانک چارجنگ سسٹم لگانے کے لئے پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن سے بات کی جائے گی ۔سیکرٹری آر ٹی  کی بریفننگ میں موٹر بائیکس کے حصول کیلئے سکیم میں شامل ہونے کے لئے شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیریاست علی نے کہا کہ  درخواست گزار کی عمر 18سال سے زائد،گریجوایٹ کالج /یونیورسٹی کا ریگولر طالبعلم اور اسے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس/لرنر پرمٹ اور ڈومیسائل کا حامل ہونا چاہیے ،درخواستیں زیادہ ہونے کی صورت میں کمپیوٹر ائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

طلباء وطالبات کو حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے آگہی کے لئے ضلعی انتظامیہ سیمینار منعقد کر رہی ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی ، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد اصغر ، ای ٹی او اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے    بھی اجلاس میں شرکتکی ۔