ڈیرہ بگٹی، 25 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ بگٹی میں انڈس ہسپتال اور بی آر ایس پی کی جانب سے 25 اپریل ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے آئی این این ایچ میل آفیسر محمد افضل اور ڈسٹرکٹ لاجسٹک آفیسرشاہ دوست بگٹی کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ملیریا کنٹرول آئی این این ایچ سٹاف اور پیرامیڈکس سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک کے شرکا نے ملیریا کے حوالے سے بینرزبھی اٹھا رکھے تھے۔