ساہیوال،09 (اے پی پی ): کمشنر ساہیوال اکرام الحق کی ہدایت پرریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری واصف یاسین نے ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور اوورلوڈنگ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کو 50 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اورایک لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بعد ازاں سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے بس اور ویگن کے اڈوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی اور0دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ساہیوال سے دوسرے شہروں میں جانے والے مسافروں سے کرایوں کےبارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ کرایئوں کی فہرس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔