ملتان،20 اپریل(ا ے پی پی):کمشنر مریم خان نے کہا کہ جدید دور کی ضروریات کے پیش نظر ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پبلک سکول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملتان پبلک سکول و کالج ہمارا اہم تعلیمی ادارہ ہے اس کےمعیار تعلیم کو ہر صورت عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے بہتر تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کی ضروریات کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
اجلاس میں بورڈ آف گورنرز میں سابق بیوروکریٹ محمد علی گردیزی، سماجی شخصیت فرح فیصل کو شامل کرنے کی منظوری دی اور کمشنر نےگھڑ سواری سمیت دیگر تمام امور میں طلباءو طالبات کو شامل کرنے اور ملتان پبلک سکول میں انٹرا سکول مقابلوں کے انعقاد کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر کمشنر نے اساتذہ سے ملاقات کی،ریفریشر کورسز کروانے کی ہدایات بھی دیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر عبد الجبار بھی موجود تھے۔