احسن اقبال کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق  جائزہ اجلاس

1

اسلام آباد،02مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )کے  جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق  جائزہ اجلاس جمعرات کومنعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی 2024-25 کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے زیرالتواء منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کرنے اور  پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی منصوبوں کو  50/50  فیصد شیئرنگ  فارمولے کے تحت  مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری مواصلات ، چیئرمین این ایچ اے سمیت وزارت منصوبہ بندی کے حکام نےبھی شرکت کی ۔