سپیشل برانچ میں بطور ای ڈی ایس آپریٹر بھرتی کے تحریری امتحان کا انعقاد

9

سرگودھا، 02 مئی (اے پی پی): سپیشل برانچ میں بطور ای ڈی ایس آپریٹر بھرتی کے تحریری امتحان کا انعقادکیا گیا-

ترجمان سرگودھا ریجن پولیس کے مطابق آر پی او شارق کمال صدیقی کی زیر نگرانی پنجاب پولیس سپیشل برانچ میں بطور ای ڈی ایس آپریٹر بھرتی کے لیے آئے امیدواران کے تحریری امتحان کا انعقاد پولیس لائنز میں کیا گیا۔اس مو قع پرآر او اسپیشل برانچ ملک محمد عثمان، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء اللہ اور اے ڈی آئی جی عامر مشتاق بھی موجود تھے۔ تحریری امتحان میں سرگودھا ریجن کے 435 امیدوران جن میں 389 مرد اور 46 خواتین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ تحریری امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدوران کو بذریعہ مقامی پولیس مطلع کیاجائے گا اور اُن کی فہرست سوشل میڈیا پیج پر بھی شئیرکی جائے گی۔