اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف” نشہ اب نہیں” تحریک جاری،250 سے زائد ملزمان گرفتار

50

اسلام آباد،11مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف نشہ اب نہیں تحریک جاری ہے،تحریک کے دوران 250 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان سے 50 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 30 کلوگرام سے زائد چرس اور 08 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی یہ تحریک اس ناسور کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے، اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اس وقت شہر کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت فیلڈ میں ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے بھی گزارش کی کہ اس تحریک میں اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں اور کہا کہ آئیں ہم سب مل کر اپنے شہر کو اس ناسور سے پاک کریں۔