اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں؛ خواجہ سلمان رفیق

5

 

لاہور،4مئی(اے پی پی):صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں آج فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،فرائض منصبی کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے23 فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے عظیم سپوت تھے، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے   ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ عالمی یوم   فائر فائٹرز   کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، متعلقہ افسران اور فائر فائٹرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب  نے کہاکہ پوری دنیا میں آج فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،فرائض منصبی کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے23 فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے عظیم سپوت تھے، پنجاب کے فائر فائٹرز نے اپنی جانوں پر کھیل کر آج تک اس قوم کے ساڑھے چھ سو ارب روپے سے زائد کے نقصانات سے بچایا ہے۔

 خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروز ہیں،پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022 پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، عوام کو ریسکیو سروسز فراہم کرناعبادت سے کم نہیں ، پنجاب کے ریسکیوئرز نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو خوش آمدید کہتے  اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں فائر فائٹرز کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں  نے کہاکہ آئندہ محفوظ عمارات کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،  ریسکیو 1122 نے  آج تک دو لاکھ اکتیس ہزار سے زائد شہریوں کو ریسپانڈ کیا ہے۔

اس موقع پرصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے2023 کے بیسٹ فائر فائٹرز کے درمیان تعریفی اسناد تقسیم اور جام شہادت نوش فرمانے والے قوم کے سپوتوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا  بھی کی گئی۔