لاہور؛آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

3

 

لاہور، 04 مئی(اے پی پی): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز  کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے ترقیاتی کاموں بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی، ڈاکٹر عثمان انور نے بینیان بلاک کی تزئین آرائش، اصل شکل بحال کرنے پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی کاوشوں کو سراہا۔

 آئی جی پنجاب نے خواتین کے لیے تیار خصوصی لاؤنج، ڈے کیئر کے الگ سیکشن کی تیاری پر خوشی کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے اپنی طرز کے منفرد آرکیٹیکچر اور فن تعمیر کا شاہکار قدیم لائبریری کی بحالی اور تزنین و آرائش کو بے حد سراہا۔

 ڈاکٹر عثمان انور نے تاریخی کتب سمیت ای لائیبریری کی سہولت میسر ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ای لائیبریری میں کیٹلاگز کی تیاری کےلیے جدید سافٹ وئیرز  استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے تاریخی اعتبار کی حامل کتب، روزمرہ کی واقعاتی رپورٹس کو تکنیکی طریقہ سے محفوظ بنانے کی ہدایت دی۔

آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ میس کا بھی دورہ کیا اور کھانے کا معیار چاننے کےلیے اہلکاروں کیساتھ کھانا کھایا۔