ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں جنوبی پنجاب لائبریری میلہ سج گیا

22

ملتان، 09 مئی(اے پی پی):ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں جنوبی پنجاب لائبریری میلہ سج گیا، لائبریری  میلہ میں  کتابوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلے  بھی کروائے گئے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈیجیٹل لائبریری اور بک ڈے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ نے لائبریری ایپ مقابلے جس میں ان سپاٹ پروگرامنگ کے لیے مختلف طرح کے پروگرام شامل کیے گئے۔

لائبریری میلہ کا افتتاح وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مظہر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے اپنے خطاب میں  کہا کہ کتاب حصول علم کا مستند اور زبردست ذریعہ ہے،صدیوں سے علم کتاب کے ذریعہ سے پھیلا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کتابیں ہمیں علم اور معرفت حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔