بین الاقوامی میوزیم ڈے، اسٹیٹ بینک میوزیم میں تقریب منعقد

28

 

کراچی ، 20 مئی (اے پی پی ):اسٹیٹ بینک میوزیم نے پیر کو بین الاقوامی میوزیم ڈے منایا ،اس حوالے سے ایک تقریب اسٹیٹ بینک میوزیم میں منعقد ہوئی جس میں زندگی ٹرسٹ اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز کالج کے بچوں کومدعوکیا گیا تھا۔ تقریب میں بچوں نے انڈیگوڈا،مٹی کےبرتن بنانا اور پینٹینگ کی سرگرموں میں حصہ لیا۔اس حوالے سے بچوں کی رہنمائی  بھی کی گئی اور ان کو سکھایا بھی گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک میوزیم سعیداحمد نے اے پی پی کو بتایا کہ آج ہم انٹرنشیل میوزیم ڈے منارہے ہیں، ہرسال ایک الگ تھیم کے ساتھ اس دن کو منایا جاتا ہے اور اس سال کا تھیم ” عجائب گھر تعلیم اور تحقیق کے لیے” ہے اور یہی وجہ کہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز کالج کے بچوں کو مد عو کیا ہے تاکہ وہ میوزیم کو ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ سمجھیں اور یہاں سے کچھ سکھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے لے انڈیگوڈا ، پینٹینگ اور پوٹری میکنگ کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بچوں نے حصہ لیا اور اپنی مہارتوں کا اظہار کیا جبکہ یہاں موجود ماہرین نے بچوں کی رہنما کی اور ان کو سکھایا بھی۔

ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز کالج کی ٹیچر فہمیدہ بانو نے اے پی پی کو بتایا کہ میوزیم ڈے پر آج ہمارے اسکول کو یہاں اسٹیٹ بینک میوزیم مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو یہاں آکر بہت اچھا لگا،بچوں کی معلومات میں اضافہ ہوا اور یہاں جن سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا ان سے نہ صرف طالبات نے سیکھا بلکہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر وہ اس سے لطف اندوز بھی ہویں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں چار ٹیچرز اور ساتویں جماعت کے 38 طالبات آئی  ہیں۔

اس موقع پر طالبات نے گفتگو کرتے ہوےبتایا کہ میوزیم آکر بہت اچھا لگا ،اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملا اور بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ میوزیم کا دورہ  بھی کیا جس سے معلومات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسطرح کی سرگرمیاں ہونی چاہے کیونکہ اس سے بچیں جہاں فریش ہوجاتے ہیں وہاں ان کو اپنی صلاحیتیں دیکھانے کا مواقع بھی مل جاتے ہیں۔