تھیلیسیمیا کا عالمی دن – پمز میں تقریب کا انعقاد

25

 

اسلام آباد،08 مئی(اے پی پی):تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع  پمز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز)  نے پمز کے تھیلیسیمیا سینٹر کا وزٹ کیا۔

 تقریب کے دوران سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے اس مرض سے جنگ لڑتے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف تقسیم کیے جبکہ تھیلیسیمیا سے آگاہی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کا دو سے تین مرتبہ خون تبدیل کیا جانا مہنگا ترین علاج ہے۔ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے عالمی مہم چلانی ہوگی جس میں شادی سے پہلے اور کزن میرج میں ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے جس سے ان بچوں کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

تقریب کے بعد زمرد خان نے بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔