حکومت صحت کی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کیلئے جامع پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے؛ شاکربشیراعوان

4

 

جوہرآباد،04 مئی (اے پی  پی ): ممبرقومی اسمبلی ملک شاکربشیراعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب دور افتادہ علاقوں کے عوام کو علاج معالجہ اورصحت کی دیگر سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے جامع پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی ملک شاکربشیراعوان   نے تحصیل ہسپتال نوشہرہ کی نئی او پی ڈی عمارت کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ شہری علاقوں کی طرف توجہ دی جاتی تھی لیکن اب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی توجہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نئی او پی ڈی بلاک کی تعمیر سے ہسپتال آنے والےمریضوں اور ان کےتیمار داروں کو بہت  سہولت میسر ہوگی۔

بعدازاں ایم این اے ملک شاکربشیراعوان نے زیرتعمیرٹراماسنٹرکی عمارت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اورجلدمکمل کرنے کی ہدایت  کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک جاویداعوان،اے ڈی سی جی قاضی صہیب احمد،سی ای او ہیلتھ رانا اکبر،اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن بہی موجود تھے ۔