خاندانی منصوبہ بندی کے لئے سیاسی عزم، مذہبی سکالرز، تربیت یافتہ سٹاف کا کردار نہایت اہم ہے: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر

42

لاہور، 29 مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی بڑھتی ہوئی ابادی، دستیاب وسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفد کی قیادت کنٹری نمائندہ UNFPA ڈاکٹر ایوائے شبانے (Ivay Shabaneh) نے کی، فوکل پرسن تانیہ درانی، حسنہ چیمہ، مومنہ اسد بھی وفد میں شامل تھیں ۔ سیکرٹری صحت علی جان خان، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل سخانی، سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف بھی موجود تھے۔

 صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تیزی سے بڑھتی آبادی سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت سرگرم عمل ہے۔  پنجاب کی فرٹیلیٹی ریٹ 3.4 فیصد ہے، ابادی میں اضافہ بچوں میں غذائیت کی کمی کا باعث ہے، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے لئے سیاسی عزم، مذہبی سکالرز، تربیت یافتہ سٹاف کا کردار نہایت اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی 2050 تک 176 ملین تک پہچنے کا اندیشہ ہے،  ڈاکٹر ایوائے شبانے  نے کہا کہ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے لئے UNFPA ہر طرح کی تکنیکی معاونت، تربیت، میکانزم فراہم کرنے کو تیار ہے۔