ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ورلڈ تھلیسیمیا ڈے کے موقع پر آگہی واک

3

ساہیوال، 08 مئی(اے پی پی):ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے اور عام افراد کو تھیلیسیمیا بارے آگہی فراہم کرنے کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمدعمران حسن خان،ڈاکٹر احمدذیشان، ڈاکٹر رئیس عباس لیل، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر ساجد مصطفی، ڈاکٹر عمر اجمل، ڈاکٹر سعیدہ بانو اور انچارج تھیلیسیمیا سنٹر سہیل شکور  سمیت فیکلٹی ممبران اور نرسز کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔

واک سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خان نے کہا کہ ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری بارے آگہی فراہم کرنا اور جن لوگوں کے بچے اس موروثی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک موروثی مرض ہے جو ماں باپ میں جینیاتی خامیوں کی وجہ سے اولاد میں منتقل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچہ ساری زندگی انتقال خون کے لئے ہسپتال کے چکر لگاتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہلک مرض کا مناسب تدارک نہ کیا گیا تو ناقابل قبول اور نہایت تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہسپتالوں پر لوڈ بڑھ جائے گا۔