سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز کے اورایف بی آر سرگودھا کے مابین مشترکہ اجلاس

3

 

سرگودھا، 08  مئی(اے پی پی):ایف بی آر سرگودھا کی طرف سے سٹون کریشر سیکٹر کے ٹیکس معاملات ومسائل کے حل کے لیے ایک اہم پیشرفت بدھ کو ایف بی آر سرگودھا کی طرف سے سٹون کریشر سیکٹر پل 111 کے کاروباری اعدادوشمار اکٹھے کرنے کے بعد، سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز کے اورایف بی آر سرگودھا کے مابین مشترکہ اجلاس چیف کمشنر ان لینڈ ریوینو ڈاکٹر فہیم محمد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حقائق اور فریق  ثانی سے لیے گئے حقائق کا باہمی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو کمشنر زون و ن محمد عابد نے دفعہ ۰۴بی کے تحت اکٹھے کیے گئے اعدادوشمار کے بارے میں آگاہ کیاجس پر سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز نے تفصیلی جائزہ کے لیے وقت کی درخواست کی۔ ایف بی آر سرگودھا نے سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز کو ٹیکس کے مسائل کے حتمی حل کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سٹون کریشر ز ایسوسی ایشن و لیز ہولڈرز کی طرف سے بھی باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔