سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات شروع

31

سکھر،02مئی(اے پی پی): ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں جو دس مئی تک جاری رہیں گے ۔

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں دو سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر نویں اور دسویں جماعت کے ایک لاکھ پانچ ہزار تہتر طلباءامتحان دے رہے ہیں امتحانات کے پہلے روز نویں جماعت کا انگلش اور دسویں جماعت کااردو سلیس اور سندھی کے پرچے لیے گئے ۔

 بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے جانب سے 200 امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں،امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے 30 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار 77 طلباءو طالبات حصہ لیں گے،آج پہلے نویں جماعت کے طلباءطالبات سے انگریزی کا پیر لیا جارہا ہے۔

 دسویں جماعت کے طلباءو طالبات دوپہر میں اردو اور آسان سندھی کا پرچہ حل کریں گے۔