شجاع آباد:  ایک روزہ حج تربیتی کورس کا انعقاد   

9

شجاع آباد 06 مئی (اے پی پی ): ایک روزہ حج تربیتی کورس جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں منعقد ہوا۔ استاذ علماء شیخ الحدیث جامعہ فاروقیہ مدیر اعلیٰ مولا ناز بیر احمد صدیقی نے حج تربیت دی ۔جس میں حجاج کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 استاذ علماء، شیخ الحدیث و التفسیر، جامعہ فاروقیہ کے مدیر اعلیٰ مولانا زبیر احمد صدیقی، سنت کے مطابق حج و عمرہ کا مکمل طریقہ، حج سے متعلق اہم اور ضروری سوالات کے جوابات دئیے۔

 انہوں نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کی مدد سے دعاؤں اور اذکار، مدینہ حاضری کے آداب اور پاور پوائنٹ نقشوں کے ذریعے مکمل بریفنگ بھی دی۔